ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: شرالی اور الویکوڑی برج کا عارضی راستہ بارش کی نذر :گرام پنچایت میٹنگ میں  متبادل عارضی سڑک کی تعمیر کا فیصلہ

بھٹکل: شرالی اور الویکوڑی برج کا عارضی راستہ بارش کی نذر :گرام پنچایت میٹنگ میں  متبادل عارضی سڑک کی تعمیر کا فیصلہ

Tue, 03 Jul 2018 19:49:41    S.O. News Service

 بھٹکل:3/ جولائی (ایس او نیوز)تعلقہ کے شرالی میں پلی نالے پر برج تعمیر کئے جانے کی وجہ سے عوامی چہل پہل کے لئے عارضی سڑک بنائی گئی تھی مگر تعلقہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے وہ سڑک پانی میں بہہ گئی تو عوام کے لئے چلنا پھرنا دوبھر ہوگیا۔ عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ڈی سی کے حکم پر منعقد ہوئی شرالی گرام پنچایت کی میٹنگ میں ٹھیکدار اور انجنئیر نے اگلے 10 دنوں میں  عوام کے لئے متبادل انتظام کئے جانے کا تیقن دلایا ہے۔

میٹنگ کے دوران مسئلہ کو پیش کرتے ہوئے شرالی تٹی ہکل کے مکین سابق پنچایت ممبر نجیب نے شرالی نالے کے برج کے اس طرف زیادہ آبادی رہائش پذیر ہے ، عوام روزمرہ کے کاموں کے لئے شرالی کا رخ کرنا مجبوری ہے، رابطہ  ٹوٹ جانے سے عوامی زندگی متاثر ہورہی ہے۔ سمینٹ کانکریٹ پر سے گزرنےکی کوشش میں ایک شخص نیچے گر کر زخمی ہوا ہے، ایسے ہی جاری رہا تو آئندہ مزید حادثات ہونے کا خدشہ ہے ۔ طلبا کو وقت پر اپنے اسکولوں اور کالجوں کو پہنچنا ممکن نہیں ہوپارہاہے۔ نئے برج کی تعمیر کے لئے اور کئی مہینے درکار ہیں، حالات کو دیکھتے ہوئے کم سے کم دوپہیہ سواریوں ، رکشا ، ایمبولنس کی نقل وحمل کے لئے عارضی سڑک تعمیر کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ پنچایت صدر وینکٹیش نائک ، ممبر گنپتی نائک وغیرہ نے اس کی بھرپور حمایت کی۔ بر ج ٹھیکدار نے میٹنگ میں بتایا کہ برج کام کی شروعات کے وقت کسی نے ہمیں پانی بہاؤ کے متعلق نہیں بتایا تھا، کچھ لوگوں اوپر سے بہنے والے پانی سے کوئی دقت نہیں ہونے کی بات کہی تھی  ہم اسی پر اعتماد کرتے ہوئے کام شروع کیا۔ انتخابات کی وجہ سے کام جلد شروع کئے جانے کا ہم پر دباؤ بھی تھا۔ کم پیمائش کے پائپوں کو جوڑ کر عارضی سڑک تعمیر کئے  جانے سے مسئلہ پیدا ہواہے۔ٹھیکدار نے عوامی تکالیف  کو دیکھتے ہوئے بڑی سائز کے پائپ نصب کر کے عارضی سڑک تعمیر کئے جانے کا میٹنگ میں تیقن دیا۔ اس موقع پر کے ایس آر ٹی سی کے انجنئیر منجوناتھ موجود تھے۔


Share: